جرمنی میں فلیٹ سے 7 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق بچوں کی اموات کے بارے میں تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا۔

پولیس کے مطابق بچوں کی اموات کے بارے میں تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا، فوٹو: فائل

KARACHI:
جرمنی کے سرحدی قصبے میں فلیٹ سے پولیس نے 7 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد کرلیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے سرحدی قصبے میں فلیٹ سے پولیس نے 7 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے قصبے میں رہائش پذیر خاتون نے نوزائیدہ بچے کی لاش دیکھ کر ایمرجنسی سروس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فلیٹ کی تلاشی لینے کے بعد مزید 6 بچوں کی لاشیں برآمد کرلیں جنہیں فورینسک ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں کی اموات کے بارے میں تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔


دوسری جانب مقامی میڈیا کے مطابق جس گھر سے نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں ہے وہاں ایک جوڑا رہائش پذیر تھا جن کے کئی بچے تھے تاہم دونوں میاں بیوی کے درمیان اب علیحدگی ہوچکی تھی۔

واضح رہے کہ جرمنی میں گذشتہ سال بھی ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں کا قتل کرکے ان کی لاشیں فریزر میں چھپادی تھیں جب کہ 2005 میں ایک قصبے سے 9 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں پھولوں کے گملے سے برآمد ہوئیں تھیں۔
Load Next Story