آصف زرداری نے آئی ایس پی آر سے متعلق پارٹی رہنماؤں کے بیانات کا نوٹس لے لیا

آئی ایس پی آر کے حکومت کی بہتر گورننس سے متعلق پریس ریلیز پر پارٹی رہنماؤں کے بیانات پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں


ویب ڈیسک November 13, 2015
حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صرف سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، پولیٹیکل سیکریٹری شریک چیرمین پیپلزپارٹی فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے آئی ایس پی آر سے متعلق پارٹی رہنماؤں کے بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔

دبئی سے جاری بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش نے کہا کہ آئی ایس پی آر کے حکومت کی بہتر گورننس سے متعلق پریس ریلیز پر پارٹی رہنماؤں کے بیانات پارٹی پالیسی کا حصہ نہیں ہے جب کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کےبیانات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام رہنماؤں کو فوری طور پر بیان بازی سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صرف سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔

واضح رہے آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس کے بعد آئی ایس پی آر نے اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ حکومت کو پائیدار امن کے لیے گورننس بھی بہتر کرنا ہوگی جس کے جواب میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، چیرمین سینیٹ رضا ربانی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سینیٹر فرحت اللہ بابر سمیت دیگ رہنماؤں کی جانب سے اس بیان پر شدید تنقید سامنے آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں