اپنی اداکاری پر مثبت تنقید بری نہیں لگتی بشریٰ انصاری

پہلے کی نسبت اب اچھے گھرانوں کی خواتین اداکاری میں مقام بنارہی ہیں، بشریٰ انصاری


INP November 14, 2015
پہلے کی نسبت اب اچھے گھرانوں کی خواتین اداکاری میں مقام بنارہی ہیں، بشریٰ انصاری۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آج پہلے کی نسبت اچھے گھرانوں سے خواتین اداکاری میں اپنا مقام پیدا کر ہی ہیں' جب میں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو اتنی خواتین اداکاریں موجود نہیں تھیں جتنی آج ہیں ۔

اپنے انٹر ویو میں بشری انصاری نے کہا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے پی ٹی وی سمیت جن ٹی وی چینلز پر اداکاری کی لوگوں نے اسے ہمیشہ پسند کیا ۔ اگر کوئی میری اداکاری پر مثبت تنقید کرتا ہے تو مجھے برا نہیں لگتا ۔ انھوں نے کہا کہ میں ہر ڈرامہ سیریل میں پہلے سے اچھی اداکاری کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |