عمر اکمل اسکینڈل کے سامنے انجانی دیوار کھڑی

اب تک شوکازنوٹس کا جواب نہیں دیا،جوبھی ہوا1،2دن میں واضح ہوجائے گا، سیٹھی


Sports Reporter November 14, 2015
عامرسہیل نے تنازع کی ذمہ داری باسط علی پر ڈال دی،بورڈ کو رپورٹ دینے کا شک فوٹو: فائل

عمر اکمل اسکینڈل کے سامنے انجانی دیوار کھڑی نظر آنے لگی، پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹسمین نے ابھی تک شوکاز نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا،جو بھی ہوا1،2دن میں واضح ہوجائے گا۔

ادھر سابق کپتان عامرسہیل نے تنازع کی ذمہ داری جونیئر چیف سلیکٹر باسط علی پر ڈالتے ہوئے بورڈ کو رپورٹ دینے کا شک ظاہر کیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ عمر اکمل سے ایک خط کے ذریعے وضاحت مانگ لی گئی لیکن اس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا، میں نے اپنے ذرائع سے بھی معلوم کرنے کی کوشش کی مگر کچھ پتا نہیں چل سکا، لگتا ہے کہ ایک دیوار سی کھڑی ہوگئی،امید ہے کہ ایک، دو دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

انھوں نے کہاکہ اگر عمر اکمل انکوائری میں بے گناہ ثابت ہوئے تو یقینی طورپرکرکٹ میں ان کی واپسی ہوگی۔ دریں اثنا سابق کپتان عامر سہیل نے تنازع کی ذمہ داری جونیئر چیف سلیکٹر باسط علی پر ڈالتے ہوئے بورڈ کو رپورٹ دینے کا شک ظاہر کیا، انھوں نے کہا کہ اسکینڈل کے معاملے پر نوجوان بیٹسمین اور بورڈ کے مابین رابطے کا فقدان دکھائی دیتا ہے، عمر اکمل جو بات کر رہے ہیں اس پرغور کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں