ورلڈ ٹور فائنلز جوکو وک اور فیڈر جنگ کیلیے تیار

ورلڈ نمبرون کی نگاہیں مسلسل چوتھی ٹرافی پرمرکوز، اینڈی مرے بھی توجہ کا مرکز ہوں گے، میلہ کل سے لندن میں سجے گا

ورلڈ نمبرون کی نگاہیں مسلسل چوتھی ٹرافی پرمرکوز، اینڈی مرے بھی توجہ کا مرکز ہوں گے، میلہ کل سے لندن میں سجے گا فوٹو: فائل

QUETTA:
دفاعی چیمپئن نووک جوکووک اور راجر فیڈرر ورلڈ ٹور فائنلز میں جنگ کیلیے تیار ہو گئے، اتوار سے شروع ہونے والے ایونٹ میں عالمی نمبر ون مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک نووک جوکووک کو مسلسل چوتھی مرتبہ اے ٹی پی ٹور فائنلز ٹائٹل کیلیے راجر فیڈرر سے مقابلہ درپیش ہے۔

جوکووک جنوبی لندن اس امید سے آئے ہیںکہ سیزن کا شاندار اختتامی ایونٹ پانچویں مرتبہ جیت کر ایک اور حیرت انگیز کارنامہ انجام دے سکیں گے، انھوں نے3گرینڈ سلمز جیتنے کے ساتھ عالمی رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے۔28 سالہ سربیئن اسٹار کو ریور تھیمز کے کنارے اپنی کامیابیوں کی مزید بھوک کا امتحان لینا ہے۔


انھیں سوئس عظیم پلیئر فیڈرر سے 43ویں مرتبہ مقابلہ کرنا ہوگا، دونوں 21،21 فتوحات کے ساتھ مدمقابل جبکہ جوکووک رواں برس فیڈرر کو ومبلڈن اور یو ایس اوپن فائنلز میں شکست کا مزہ چکھا چکے ہیں۔ فیڈرر کو ٹور فائنلز میں کوئی ناکامی نہیں ہوئی، وہ ریکارڈ 6 مرتبہ ٹورنامنٹ جیت چکے،البتہ مسلسل4 مرتبہ وہ ٹائٹل حاصل نہیں کرپائے ہیں، اب اگر جوکووک 22 نومبر کو ٹرافی حاصل کرلیں تو وہ یہ شاندار کارنامہ انجام دینے والے پہلے پلیئر بن جائیں گے۔

فتح کی صورت میں وہ پانچویں مرتبہ ٹور فائنلز کے فاتح کی حیثیت سے پیٹ سمپراس اورایوان لینڈل کے ہم پلہ بھی ہوجائیں گے،جوکووک کے گروپ میں جاپانی کائی نیشکوری کے ساتھ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر5 ٹوماس بریڈیچ بھی شامل ہیں، جوکووک کہتے ہیں کہ اب تک یہ میری زندگی کا انتہائی کامیاب سیزن رہا اورمیں صرف اسے مزید بہتر بنانا چاہتا ہوں،گذشتہ11 ماہ میں اچھی خاصی کامیابیوں کے باوجود 10 مرتبہ گرینڈ سلم چیمپئن جوکووک سیزن کے اختتام کے ساتھ آرام کی طرف راغب نہیں دکھائی دیے۔

اگست میں سنسناٹی فائنل میں فیڈرر سے ہارنے کے بعد سے جوکووک اب تک 22 میچز جیت چکے،اس میں یو ایس اوپن، شنگھائی، پیرس میں چائنا اوپن اور ماسٹرز 1000 ٹائٹلز شامل ہیں۔ راؤنڈ روبن ٹورنامنٹ کے دوسرے گروپ میں جہاں دنیا کے 8 ٹاپ پلیئرز موجود ہیں رافیل نڈال، اینڈی مرے، اسٹینسلس واورنیکا اور ڈیوڈ فیرر ایک دوسرے کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہوں گے۔ اس گروپ میں سب سے زیادہ توجہ سابق ومبلڈن چیمپئن مرے پر رہے گی۔

عالمی نمبر 2 کبھی ٹور فائنلز جیت نہیں پائے ہیں، البتہ انھیں رواں برس اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹورنامنٹ سے جلدی فراغت پر کوئی خدشات نہیں ہیں،انھوں نے حالیہ مہینوں میں ڈیوس کپ کو اپنی پہلی ترجیح قرار دے رکھا تھا۔قبل ازیں مرے نے ڈیوس کپ فائنل کیلیے کلے کورٹ پر زیادہ سے زیادہ پریکٹس کرنے کیلیے ٹور فائنلز سے دستبردار ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن پھرحصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
Load Next Story