افغانستان نے درخواست کی تو مفاہمتی عمل کی بحالی میں مدد کرینگے سرتاج عزیز

عالمی برادری بھی معطل شدہ امن مذاکرات کی بحالی کی خواہش مند ہے،پاکستان بھی اسی کو بہترین راستہ سمجھتا ہے، سرتاج عزیز


Numainda Express November 14, 2015
عالمی برادری بھی معطل شدہ امن مذاکرات کی بحالی کی خواہش مند ہے،پاکستان بھی اسی کو بہترین راستہ سمجھتا ہے، سرتاج عزیز:فوٹو : فائل

WASHINGTON: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نکولس ہیسوم نے جمعہ کو مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اس موقع پر سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں افغانستان میں امن اور استحکام کے سلسلے میں کی جانے والی عالمی کوششوں کے علاوہ بدلتی ہوئی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

انھوں نے کہا عالمی برادری بھی معطل شدہ امن مذاکرات کی بحالی کی خواہش مند ہے اور پاکستان بھی اسی کو بہترین راستہ سمجھتا ہے۔ انھوں نے کہا افغانستان نے درخواست کی تو پاکستان افغان مفاہمتی عمل کے دوبارہ آغاز کے سلسلے میں مدد کرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں