عمران کو زہردینے اور تشدد کی باتیں مضحکہ خیز ہیں ریحام خان

پاکستان آ کر دوبارہ سے زندگی شروع کروں گی اورعورتوں کے حقوق کیلیے اپنا کام جاری رکھوں گی،ریحام خان


Monitoring Desk/Numainda Express November 14, 2015
پاکستان آ کر دوبارہ سے زندگی شروع کروں گی اورعورتوں کے حقوق کیلیے اپنا کام جاری رکھوں گی،ریحام خان:فوٹو: فائل

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں، دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کیا، عمران خان پر تشدد کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے طلاق کے بعد برطانوی اخبار کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو زہردینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں جب کہ ان پرتشدد کی باتیں بھی مضحکہ خیز ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر دوبارہ سے زندگی شروع کریں گی اورعورتوں کے حقوق کیلیے اپنا کام جاری رکھیں گی۔

واضح ر ہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اورریحام خان کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد طلاق ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں