سوات مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 4 بچے جاں بحق

حادثہ کا شکار ہونے والا خاندان کراچی میں امن و امان کی بدتر صورتحال کی وجہ سے 4 دن قبل ہی سوات منتقل ہوا تھا

حادثہ کا شکار ہونے والا خاندان کراچی میں امن و امان کی بدتر صورتحال کی وجہ سے 4 دن قبل ہی سوات منتقل ہوا تھا، فوٹو : ایکسپریس نیوز، فائل

لاہور:
تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔


کبل کے علاقہ ننگولئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتوں سمیت 4 بچے جاں بحق جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون سمیت 2 افراد شامل ہیں زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ کا شکار ہونے والا خاندان کراچی میں امن و امان کی بدتر صورتحال کی وجہ سے 4 دن قبل ہی سوات منتقل ہوا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں 14 سالہ عبداللہ ،5 سالہ ایمن ، 3 سالہ ماریہ، 5 ماہ کی عائشہ اور بچوں کی دادی اختر بیگم بھی شامل ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story