کراچی بدامنی کیس پولیس میں ابھی تک سیاسی مداخلت موجود ہے سپریم کورٹ
چیمبرآف کامرس نےفوج بلانےکا مطالبہ کردیا ہے، عدالت
بد امنی کیس میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس میں ابھی تک سیاسی مداخلت موجود ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بد امنی کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے حکم پرجسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربنچ کررہاہے، اس موقع پر ڈی جی رینجرزرضوان اختر، چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس اور آئی جی سندھ فیاض لغاری عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے ان کے ساتھ آنے والے تمام پولیس اہلکاروں اور افسروں کو واپس ڈیوٹی پر بھیج دیا۔
ڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ صنعتی زون ،تجارتی مراکزاورتاجروں کی تنظیموں سے رابطے کرکے اقدامات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم عدالت کا موقف تھا کہ چیمبرآف کامرس نےفوج بلانےکا مطالبہ کردیا ہے ایسے میں یہ دعویٰ کیسےتسلیم کیاجاسکتا ہے.
بنچ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سندھ پولیس میں ابھی تک سیاسی مداخلت موجود ہے، اس موقع پر عدالت نے حکومت سندھ کو حکم دیا کہ وہ اسلحہ لائسنس جاری کرنے کےقوائد وضوابط فراہم کرے.