مون گارڈن کیس کاپاکستان ریلوےسےکوئی تعلق نہیںخواجہ سعدرفیق

مقدمےمیں پاکستان ریلوے فریق نہیں ہے لیکن لوگوں سےفراڈکرنےوالےاصل ذمے داران کوسزا ملنی چاہیے،خواجہ سعدرفیق


ویب ڈیسک November 14, 2015
اگرپاکستان ریلوےفریق بناتومتاثرین کی امدادکابھی جائزہ لیاجائےگا، سعد رفیق۔فوٹو: فائل

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ مون گارڈن کیس کاپاکستان ریلوے سےکوئی تعلق نہیں جب کہ مقدمےمیں پاکستان ریلوےفریق بھی نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مون گارڈن 1988 میں ریلوے کوآپریٹوسوسائٹی نے 13 لاکھ میں لیزپرحاصل کیا، 27 سال قبل ریلوے کوآپریٹوسوسائٹی نےلیزپرحاصل زمین کا این اوسی حاصل نہیں کیا جب کہ مون گارڈن کیس کاپاکستان ریلوے سےکوئی تعلق نہیں، کیس میں ریلوےفریق بھی نہیں ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کےقانونی ماہرین معاملےکاجائزہ لےرہےہیں جب کہ اگرپاکستان ریلوےفریق بناتومتاثرین کی امدادکابھی جائزہ لیاجائےگا تاہم بلڈرزنےغیرقانونی طورپرفلیٹ تعمیرکیے۔ سعد رفیق نے کہا کہ مقدمےمیں پاکستان ریلوے فریق نہیں ہے لیکن لوگوں سےفراڈکرنےوالےاصل ذمے داران کوسزا ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر میں واقع ریلوے اراضی پر قائم مون گارڈن کے فلیٹس 24 گھنٹے میں خالی کرانے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ پولیس کو 18 نومبر تک کارروائی کرنے سے روکتے ہوئے مکینوں کی فریق بننے کی درخواست بھی منظور کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں