ملتان میں ڈاکو پوری بستی لوٹ کر فرار

ڈاکو بستی ہالا والا سے 54 تولے سونا اور 5 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے۔

ڈاکو بستی کے مکینوں کو ایک کمرے میں بند کر کے 4 گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے۔ فوٹو: فائل

شجاع آباد میں مسلح ڈاکو پوری بستی کو لوٹ کر فرار ہو گئے لیکن پولیس موقع پر نہ پہنچی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شجاع آباد کی نواحی بستی ہالا والا میں 10 سے 15 مسلح ڈاکوؤں نے رات گئے دھاوا بولا اور تقریباً 10 گھروں پر مشتمل بستی کے تمام مکینوں کو ایک کمرے میں بند کر کے 4 گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکو ان کے گھروں سے 54 تولے سونا اور 5 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے۔

متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کے ایمرجنسی نمبر 15 پر متعدد بار فون کیا لیکن کسی نے ہمارا فون نھیں اٹھایا اور پولیس صبح ہمارے پاس پہنچی۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story