وزارت داخلہ نے 9753 افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کردیئے

19836 افراد کے نام بھی بلیک لسٹ سے خارج کردیئے گئے


ویب ڈیسک November 14, 2015
19836 افراد کے نام بھی بلیک لسٹ سے خارج کردیئے گئے، فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے 9753 افراد کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کردیئے جب کہ آئندہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق وزارت داخلہ نے نئی پالیسی کے تحت 9753 افراد کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے خارج کردیئے جب کہ 19836 افراد کے نام بھی بلیک لسٹ سے خارج کیے گئے ہیں۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق مکمل چھان بین کے بعد کوئی ثبوت نہ ملنے پر ان افراد کے نام ای سی ایل اور بلیکٹ لسٹ سے خارج کیے گئے ہیں جب کہ وزارت داخلہ نے آئندہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو مکمل چھان بین کے بعد ای سی ایل میں نام ڈالنے یا نہ ڈالنے کا فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے