پیرس حملوں کے بعد لندن میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی

برطانوی وزیراعظم کی رہائشی گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی

برطانوی وزیراعظم کی رہائشی گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، فوٹو: فائل

SEATTLE:
پیرس میں حملوں کے بعد لندن میں بھی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جہاں سرکاری عمارتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔

لندن سے نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیرس میں داعش کے حملوں کے بعد لندن بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ برطانوی وزیراعظم کی رہائشی گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ عمارتوں کی چھتوں پر اسنائپرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔


لندن میں عوامی مقامات پر بھی پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے جب کہ میٹرو اور ریلوے اسٹیشنز پر شہریوں کی شناخت اور چیکنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں مسلم اکثریت رکھنے والے علاقوں میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جہاں شہریوں کے پاسپورٹ اور دیگر اہم دستاویزات کی چھان بین کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پیرس میں حملوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
Load Next Story