صدرممنون اور وزیراعظم نوازشریف کی پیرس حملوں کی شدید مذمت

مشکل کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں، صدر، وزیراعظم


ویب ڈیسک November 14, 2015
مشکل کی اس گھڑی میں فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں، صدر، وزیراعظم، فوٹو: فائل

صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے پیرس میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انسانیت کا دشمن قرار دیاہے۔

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے پیرس میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے بیان صدر مملکت نے فرانسیسی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قومی کی دعائیں فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں اور ہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی اپنے بیان میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے جب کہ پیرس حملوں میں کسی پاکستانی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے تاہم وزارت خارجہ پیرس میں پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطےمیں ہے۔

ادھر پیرس میں پاکستانی سفیر غالب اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں فرانس کے ساتھ ہے اور پاکستانی کمیونٹی واقعے کے زخمیوں کو خون کے عطیات بھی دے رہی ہے جب کہ عوام کی سہولیت کے لیے سفارت خانے نے حملوں سے متعلق رابطے کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے جس پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جب کہ ہیلپ لائن نمبر 0033780858682 پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا۔

واضح رہے فرانس کے دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 127 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں