متاثرین زلزلہ کی امداد کا پہلا مرحلا مکمل کرلیا گیا وزیراعظم نوازشریف
خیبرپختونخوا حکومت سے مشاورت کے بعد زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی پیکیج تیار کیا ہے، وزیراعظم
PALLEKELE:
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ متاثرین زلزلہ کی امداد کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تاہم آئندہ آنے والے دنوں میں جن کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے انہیں بھی معاوضہ فراہم کردیا جائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے زلزلے سے متاثرہ ضلع سوات کا دورہ کیا جہاں انہیں علاقے میں قدرتی آفت سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جب کہ اس موقع پر زلزلہ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں آنے والے حالیہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے تاہم جن افراد کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے انہیں معاوضہ کی ادائیگی رواں ماہ ہی کردی جائی گی جب کہ حکومت نے خیبرپختونخوا کی حکومت سے مشاورت کے بعد زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی پیکیج تیار کیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں آنے والے حالیہ زلزلے کے فوراً بعد انہوں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور آئندہ آنے والے دونوں میں وہ مزید علاقوں کا نہ صرف دورہ کریں گے بلکہ متاثرین زلزلہ کو معاوضوں کی ادائیگی کے عمل کی نگرانی بھی خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ضلع سوات دہشت گردوں کی تخریبی کاریوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا تھا تاہم کامیاب آپریشن کرکے اس علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرایا گیا۔
دورہ سوات کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد پہنچانے پر قومی اور صوبائی اداروں کی تعریف بھی کی جب کہ ضلع سوات کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x3dslm3_pm-nawaz_news