بحری بیڑے کااینٹی شپ گائیڈڈ میزائل سے اہداف کونشانہ بنانے کامظاہرہ

اہداف کوکامیابی سے نشانہ بنانابحریہ کی بہترین صلاحیت اور استعداد کاثبوت ہے،نیول چیف


Staff Reporter November 15, 2015
کراچی:پاک بحریہ کی جانب سے بحیرہ عرب میں اینٹی شپ گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جا رہا ہے،چھوٹی تصویر میں ہدف کو تباہ ہوتے دیکھاجاسکتا ہے ۔ فوٹو : اے پی پی

پاک بحریہ کے جنگی بیڑے نے شمالی بحیرہ عرب میں ہفتے کواینٹی شِپ گائیڈِڈمیزائل سے ہدف کونشانہ بنانے کاشاندارمظاہرہ کیا۔

اس موقع پرچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکااللہ نے سینئرنیول افسران کے ہمراہ پاک بحریہ کے جہازپی این ایس عالمگیرمیں موجود تھے۔ شاندارمظاہرے کے دوران نیوی کے بحری اور فضائی یونٹس سے میزائل داغے گئے جنھوں نے اپنے اہداف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا جوکہ پاک بحریہ کے ہتھیاروں کی بہترین صلاحیت اوراستعداد کاثبوت ہے۔

نیول چیف نے پیشہ ورانہ مہارت کے مظاہرے کوسراہا اور بحریہ کی جنگی تیاری پراطمینان کااظہار کیا،قومی مفادات کے تحفظ اوربحری سرحدوں کے دفاع کیلیے پاک بحریہ مکمل نگرانی اوردفاعی تیاری برقراررکھے ہوئے ہے،میزائل فائرنگ کاکامیاب تجربہ نہ صرف پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کاثبوت ہے بلکہ پاکستان مخالف قوتوں کیلیے بھی واضح پیغام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں