پیرس دھماکے فرانس کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیںصدر بشار الاسد

فرانسیسی صدر کو اپنی پالیسی تبدیل کرنی چاہیے، بشار الاسد


AFP November 15, 2015
فرانسیسی صدر کو اپنی پالیسی تبدیل کرنی چاہیے، بشار الاسد:فوٹو : فائل

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ فرانس کی غلط پالیسیوں کے باعث دہشت گردی کو فروغ ملا اور پیرس دھماکے بھی اسی پالیسی کا نتیجہ ہیں۔

دمشق میں فرانسیسی قانون دانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیرس دھماکوں کو بیروت اور شام میں گزشتہ 5 سال سے جاری واقعات سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ہم نے ماضی میں کہا تھا کہ شام کے واقعات کو نظر انداز نہ کیا جائے تاہم یورپی یونین کے حکام نے ان پر غور نہیں کیا۔فرانسیسی صدر کو اپنی پالیسی تبدیل کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 130 زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |