بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے پاکستانی بچے واپس بھیج دیے

والدین نے رینجرز کے ذریعے اپنے بچوں کی واپسی کی کوشش شروع کی۔


Online November 15, 2015
والدین نے رینجرز کے ذریعے اپنے بچوں کی واپسی کی کوشش شروع کی۔: فوٹو: فائل

غلطی سے بھارتی سرحد پار کر جانے والے رحیم یار خان کے 3 کمسن بچوں اور ایک نوجوان کو بھارتی حکام نے2ماہ بعد ہفتے کوپاکستانی حکام کے حوالے کر دیا، پیاروں کے گھر پہنچنے پراہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی بارڈر کے نزدیک واقع ڈاڈی کرم خاتون کے مزار پر2 ماہ قبل زیارت کے لیے جانے والے رحیم یارخاں کے3کمسن بچے محمد سلیم، ساجن، سانول کے علاوہ گلشن اقبال کارہائشی24سالہ نبیل حیدرواپسی پر راستہ بھول جانے کے باعث غلطی سے بھارتی سرحد پارکرگئے تھے،جنھیں بھارتی سیکیورٹی فورسزنے حراست میں لے لیا تھا اور کافی عرصے تک ان بچوں کے والدین انھیں تلاش کرتے رہے تاہم ایک ماہ قبل ان بچوں کے گھر والوں کو آگاہ کیاگیا جس کے بعدوالدین نے رینجرز کے ذریعے اپنے بچوں کی واپسی کی کوشش شروع کی۔

جس پر گزشتہ روز بھارتی حکام نے اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں کمسن بچوں سمیت 24سالہ نوجوان کو بارڈر ایریا کے نزدیک پاکستانی رینجرز کی چوکی جاڑا پر تعینات رینجرز حکام کے سپرد کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔