مودی کی نحوست نے یورپ کو بھی نہیں بخشا پیرس میں قیامت ٹوٹ پڑی

وزیراعظم جس ملک بھی گئے وہاں کوئی نہ کوئی گڑبڑ ہوگئی،بھارتی میڈیا


INP November 15, 2015
وزیراعظم جس ملک بھی گئے وہاں کوئی نہ کوئی گڑبڑ ہوگئی،بھارتی میڈیا:فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: پیرس حملوں کے بعد بھارتی میڈیا میں اپنے ہی وزیراعظم یعنی نریندر مودی کے ''سبزقدم'' ہونے یا نہ ہونے سے متعلق گرماگرم بحث چھڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ مودی کی سبزقدمی نے یورپ کو بھی نہیں بخشا۔ لندن میں سبز قدم پڑتے ہی پیرس میں قیامت ٹوٹ پڑی۔ وزیراعظم جس ملک بھی گئے وہاں کوئی نہ کوئی گڑبڑ ہوگئی۔

دو روز قبل مودی نے یورپ میں قدم رکھا تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ پیرس کے 7مقامات کو ایک ساتھ دہشتگردی کا نشانہ بنا دیا جائے گا لیکن ایسا ہو گیا اور فرانس میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں