وفاق کا قومی ایکشن پلان کی نگرانی کیلیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

یہ ٹاسک فورس اپنی 15روزہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی


عامر خان November 15, 2015
یہ ٹاسک فورس اپنی 15روزہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی:فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کی نگرانی کیلیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ٹاسک فورس وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں قائم کی جائے گی۔

اس ٹاسک فورس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز، سیکریٹری داخلہ، آئی جیز اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے، اس ٹاسک فورس کا ہر 15روز میں جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں قومی ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد پر صوبائی حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

یہ ٹاسک فورس اپنی 15روزہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی جس کے بعد وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور قومی ایکشن پلان کے نکات میں عملدرآمد پر کسی انتظامی رکاوٹ کی نشاندہی ہوگی تو اس کو دور کرنے کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔