لاہور میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق

سلیم بٹ کو قلب عباس نامی پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنایا، لواحقین کا الزام


ویب ڈیسک November 15, 2015
پولیس نے کئی گنٹے گزر جانے کے بعد بھی کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ فوٹو: فائل

PALLEKELE: اقبال ٹاون میں پولیس کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاون کے آصف بلاک کے رہائشی سلیم بٹ اوراس کے بھائی ریاض بٹ کے درمیان جائیداد کے معاملے پرتنازع چل رہا تھا، ریاض اور اس کے بیٹے مون بٹ نے سلیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریقین کو چھڑوانے کی کوشش کی اس دوران سلیم کی حالت غیر ہوگئی اسے طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

سلیم بٹ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسے قلب عباس نامی پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا تاہم اب تک کسی کے خلاف مقدمہ دائر نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔