نیشنل ایکشن پلان کے تحت 53 ہزار151 افراد کو گرفتار کیا گیا پنجاب حکومت

صوبے بھرمیں نومبر 2015 تک 48 ہزار 617 مقدمات درج کیے گئے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت


ویب ڈیسک November 15, 2015
نیشنل ایکشن پلان پر موثرانداز میں عملدرآمد ملکی استحکام اور ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے، ترجمان پنجاب حکومت فوٹو: فائل

HYDERABAD: پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے بھر میں 48 ہزار 617 مقدمات درج کیے گئے جب کہ 53 ہزار 151 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی ،انتہاپسندی اورعدم برداشت کے رویے کے خلاف قوم متحد اور یک جان ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر موثرانداز میں عملدرآمد ملکی استحکام اور ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں اٹھائے گئے اقدامات سے امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔ صوبے بھر میں نفرت انگیز تقاریر، وال چاکنگ، آتشیں اسلحہ رکھنے اوردیگرغیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہیں۔ 11 نومبر 2015 تک 48 ہزار 617 مقدمات درج کیے گئے جب کہ 53 ہزار 151 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔