داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری

داعش سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم ہے، سیکریٹری خارجہ


ویب ڈیسک November 15, 2015
آرمی چیف کا دورہ پاک امریکی عسکری تعلقات کے فروغ کی کڑی ہے، اعزاز چوہدری فوٹو: فائل

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اور نا ہی اسے یہاں دیکھنا چاہتے ہیں۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ داعش سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے کہ یہ دہشت گرد تنظیم ہے، اس کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اور نا ہی اسے اپنی سرزمین میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ کے دورہ امریکا سے متعلق سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کئی معاملات پر مختلف سطح پر رابطے رہتے ہیں، آرمی چیف کا دورہ بھی پاک امریکی عسکری تعلقات کے فروغ کی کڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔