وزیراعظم نواز شریف اب قوم کو دھوکا نہیں دے سکتے عمران خان

پاکستانی قوم میں غربت بڑھ رہی ہے اور حکمرانوں نے 150 ارب کی میٹرو بنادی، عمران خان

حکومت کسانوں پر نہیں میٹرو پر پیسا خرچ کررہی ہے، عمران خان فوٹو: فائل

LANDI KOTAL:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف قوم کے خزانے سے اپنی اشتہاری مہم چلاتے ہیں لیکن وہ اب قوم کو دھوکا نہیں دے سکتے۔


میانوالی میں ریلی سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ بھارت کا کسان پاکستان کے مقابلے میں زیادہ خوشحال ہے، بھارتی حکومت کسانوں کو کیڑے مار دوا سستے داموں دیتی ہے، بھارت میں بجلی کا ایک یونٹ بجلی 57 پیسے کا ہے، جس کی وجہ سے کسان کے اخراجات میں کمی اور اس کا منافع زیادہ ہے۔ہمارے یہاں کسان مررہا ہے اور غربت بڑھ رہی ہے جب کہ حکومت کسانوں پر نہیں میٹرو پر پیسا خرچ کررہی ہے۔ پاکستانی قوم میں غربت بڑھ رہی ہے اور حکمرانوں نے 150 ارب کی میٹرو بنادی۔

عمران خان نے کہا کہ میاں برادران نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے حوالے سے صرف اعلانات کئے مگر آج تک اس حوالے سے عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے عوام کی دولت سے اربوں روپے کی تشہیری مہم چلائی، خیبر پختونخوا حکومت کے کسی اشتہار میں ان کی تصویر نہیں چھپتی کیونکہ ہم عوام کی فلاح پر یقین رکھتے ہیں۔ نواز شریف اب قوم کو دھوکا نہیں دے سکتے۔
Load Next Story