مچل اسٹارک تیز ترین گیند کرانے والے بولرز کی فہرست میں شامل

مچل اسٹارک نے نیوزی لینڈ کے خلاف 160.4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔


ویب ڈیسک November 15, 2015
مچل اسٹارک سے قبل شعیب اختر کو دنیا کی تیز ترین گیند کرانے کا اعزاز حاصل تھا۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے نیوزی لینڈ کے خلاف 160.4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرا کے دنیا کے تیز ترین بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز مچل اسٹارک نے اپنے 21 ویں اوور کی پانچویں گیند کرائی تو اسپیڈو میٹر پر اس کی رفتار 160.4 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ مچل اسٹارک کی اس گیند کو کرکٹ کی تاریخ میں پھینکی جانے والی تیز ترین گیندوں میں شمار کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے شعیب اختر کو دنیا کی تیز ترین گیند کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔ شعیب اختر نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں 161.3 کلو میٹر کی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔

آسٹریلیا کے بریٹ لی اور شان ٹیٹ کو 161.1 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکنے کا اعزاز حاصل ہے۔ شان ٹیٹ نے 2010 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جب کہ بریٹ لی نے 2005 میں نیوزی لینڈ کے خلاف نیپئر میں تیز ترین گیند کرائی تھی۔ آسٹریلین فاسٹ بولر جیف تھامسن بھی 160.45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔