کراچی میں رینجرزکی کارروائیاں5 ملزمان گرفتار

گرفتارکئے گئے ملزموں میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اورلیاری گینگ وار کے کارندے شامل ہیں، ترجمان سندھ رینجرز


ویب ڈیسک November 15, 2015
رینجرز نے لیاقت آباد،سہراب گوٹھ،شاہ فیصل اورلیاری سمیت مختلف علاقوں سے ملزمان کو حراست میں لیا فوٹو: فائل

رینجرز نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرزحکام نے مصدقہ اطلاعات پر لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، شاہ فیصل اورلیاری سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، ان ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

سندھ رینجرزکے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزموں میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اورلیاری گینگ وار کے کارندے شامل ہیں، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔