عمر اکمل سے متعلق معاملہ اتنا نہیں جتنا اچھالا جارہا ہے شاہد آفریدی

عمر اکمل کے خلاف کوئی بڑی بات نہیں تو اسے ٹیم میں آجانا چاہیے، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک November 15, 2015
ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریاں مکمل ہیں، شاہد آفرید

ALBERTVILLE: قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ عمر اکمل سے متعلق معاملہ اتنا نہیں جتنا اچھالا جارہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں عمر اکمل سے متعلق پتا چلا ہے معاملہ اتنا بڑا نہیں جتنا اچھالا جارہا ہے، جو بھی معاملہ ہے اس کو جلد سامنے آنا چاہیے، وہ یہ نہیں کہہ رہے کہ عمراکمل غلطی پر ہو تب بھی ٹیم میں شامل کیا جائے لیکن اگر اس کے خلاف کوئی بڑی بات نہیں تو اسے ٹیم میں آجانا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ سینیرز کا کام جونیئر کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنا ہے، سینیرز کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے جونیئر کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوتا ہے، ٹی 20 میچز زیادہ نہیں خود کو پریکٹس میں رکھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریاں مکمل ہیں، کھلاڑی فارم میں ہیں اورانگلینڈ کے خلاف میچزسے انہیں اچھی پریکٹس ملے گی،رفعت اللہ کی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں کارکردگی شاندار رہی ہے، اس کی فٹنس اور فیلڈنگ بھی بہترین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔