مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں عمر اکمل

لمبے عرصے تک پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اس لئے ایسے معاملات میں شامل نہ کیا جائے، عمر کمل


ویب ڈیسک November 15, 2015
میڈیا نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا، عمر اکمل کا شکوہ فوٹو: فائل

قومی کرکٹر عمر اکمل کہتے ہیں کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان الزامات کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ حیدر آباد میں غیر اخلاقی سرگرمیوں اور ناروے میں ماڈل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں کوئی حقیقت نہیں۔ اس قسم کے الزامات سے ان کی نجی زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ پی سی بی نے انہیں نوٹس بھجوایا ہے جس کا جواب وہ پیر تک دے دیں گے۔ کرکٹ ان کا شوق ہے، وہ لمبے عرصے تک پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، اس لئے ان کی اپیل ہے کہ انہیں ایسے معاملات میں نہ الجھایا جائے۔

اس سے قبل عمر اکمل جب قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے لئے پہنچے تو انہوں نے شکوہ کیا کہ میڈیا نے ان کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی رات عمر اکمل حیدرآباد میں اپنے دوستوں اور 2 رقاصاؤں کے ہمراہ پکڑے گئے تھے اس کے علاوہ پاکستانی ماڈل ریچل خان نے بھی الزام لگایا ہے کہ عمر اکمل نے رواں برس ناروے کے شہر اوسلو میں تقریب کے دوران ان سے بد تمیزی کی تھی جس پر انہوں نے عمر اکمل کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں