دنیا کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا شاہ سلمان بن عبدالعزیز

اسلام کا دہشت گردی جیسے وحشیانہ افعال سے کوئی تعلق نہیں، سعودی فرماں روا


ویب ڈیسک November 15, 2015
دنیا کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، خادم حرمین الشریفین فوٹو: فائل

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ دہشت گرد امن و استحکام کے دشمن ہیں اس لئے دنیا کو ان کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اور ہم سب مل کر اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہ نماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون مزید مستحکم اور مضبوط کرنے سے اتفاق کیا۔ شاہ سلمان نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ دہشت گرد پوری دنیا کے امن واستحکام کے دشمن ہیں، ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

درایں اثناء شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "ٹیوٹر" پر اپنے بیان میں لکھا ہے کہ اسلام کا ایسے وحشیانہ افعال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید موثربنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں