دہشتگردی کےحالیہ واقعات سےبیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا چوہدری نثار

وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے مل کر پالیسی اور آئندہ کا لائحہ عمل وضع کریں، وفاقی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک November 15, 2015
وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے مل کر پالیسی اور آئندہ کا لائحہ عمل وضع کریں، وفاقی وزیرداخلہ. فوٹو: فائل

FAISALABAD: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم غیرممالک میں رہنے والے ہم وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

فرانس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد اپنے بیان میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ غیرممالک میں رہنے والے ہم وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں، دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے مل کر پالیسی اور آئندہ کا لائحہ عمل وضع کریں تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں سے غیرقانونی سلوک پر مدد کی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بعد انسانی اسمگلرز بیرون ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث ہیں، ایف آئی اے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اقدامات تیز کرے، پاکستانیوں کو بلاوجہ کی مشکلات اور مسائل سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q215/q215.webp

https://img.express.pk/media/images/paris/paris.webp

دوسری جانب پیرس حملوں میں زخمی ہونے والے زیرعلاج مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کا تعلق فرانس سے ہی تھا جب کہ پولیس نے حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کی تصویر بھی جاری کردی۔ پیرس میں بٹاکلان کنسرٹ ہال میں کئے جانے والے خودکش حملے کی جگہ سے حملہ آورکی انگلیاں ملی ہیں جس کے فنگرپرنٹس سے اسے شناخت کیا گیا ہے۔ 29 سالہ عمرمصطفائی فرانس کا رہائشی ہے اور واقعے کے بعد اس کے والد اور 34 سالہ بھائی کو پولیس نے تفتیش کےلیے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق عمر مصطفائی کے پاس اے کے 47 گن تھی اور اس نے فائرنگ کے بعد خود کو ایک کنسرٹ میں دھماکے کے بعد اڑالیا تھا جہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق عمر بظاہر بہت تربیت یافتہ تھا اور اس نے اعتماد سے کارروائی کی۔

واضح رہے کہ جمعہ کی شب فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 6 مختلف مقامات پر دہشت گردی کے واقعات میں 129 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں