بدلتےعلاقائی حالات میں آرمی چیف کا دورہ امریکااہمیت کاحامل ہے ترجمان پاک فوج

پہلے بتادیاتھا کہ دہشتگرد آپریشن ضرب عضب سے بچ کر فرار ہوں گے لیکن افغان حکومت نے اقدامات نہیں کئے، عاصم باجوہ


ویب ڈیسک November 15, 2015
پہلے بتادیاتھا کہ دہشتگرد آپریشن ضرب عضب سے بچ کر فرار ہوں گے لیکن افغان حکومت نے اقدامات نہیں کئے، عاصم باجوہ. فوٹو:فائل

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بدلتے علاقائی حالات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q68/q68.webp

واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بدلتے عالمی حالات کے تناظر میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے دوران وہ امریکی سول اور فوجی قیادت سمیت وزیرخارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ 5 روزہ دورہ امریکا کے دوران علاقائی سیکیورٹی اور استحکام سمیت دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف چیف اور امریکی عسکری حکام کے درمیان فوجی معاملات سمیت وسیع ایجنڈے پر بات ہوگی جب کہ بدلتے علاقائی حالات میں جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q120/q120.webp

https://img.express.pk/media/images/asim-bajwa/asim-bajwa.webp

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کے لئے ہمیشہ حمایت کی اور خلوص سے ہمسایہ ملک میں امن کے لئے کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے تاہم آپریشن ضرب عضب سے قبل پہلے ہی بتا دیا تھا کہ دہشت گرد آپریشن سے بچنے کے لئے افغانستان فرارہوں گے لیکن آپریشن ضرب عضب کی سپورٹ میں افغان حکومت نے اقدامات نہیں کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے فرار کا راستہ روکنے کے لئے سرحد پر سخت نگرانی کی ضرورت ہے اور انہیں روکنے کے لئے افغانستان کو بھی اقدامات کرنے چاہیئں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |