لاہور حمیمہ ملک نے ساؤتھ ایشیا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیت لیا

حمیمہ ملک ایشیا پیسیفک ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کی گیٹیگری میں بھارتی اداکارہ ودیا بالن کے مقابل بھی نامزد ہوئیں ہیں

حمیمہ ملک کے ساتھ بھارتی اداکارہ تنیشا چیترجی ، پرینیتی چوپرا، رسکی دوگل اور پریتی دیسائی بھی بہترین اداکاروں کی فہرست میں نامزد ہوئیں۔ فوٹو اے پی ایس اے

اداکارہ حمیمہ ملک نے ساؤتھ ایشیا رائزنگ اسٹار ایوارڈ جیت لیا ہے۔

حمیمہ ملک فلم بول کے لئے بہترین لینڈنگ اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد ہوئی تھیں، یہ ایوارڈ نویں سالانہ ساؤتھ ایشیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا حصہ تھے جو ہوم باکس آفس (ایچ بی او) کے تعاون سے امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد کئے گئے، حمیمہ ملک کے ساتھ بھارتی اداکارہ تنیشا چیترجی ، پرینیتی چوپرا، رسکی دوگل اور پریتی دیسائی بھی بہترین اداکاروں کی فہرست میں نامزد ہوئیں لیکن ایوارڈ حمیمہ ملک نے اپنے نام کیا۔


اس موقع پر حمیمہ ملک نے کہا کہ مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ فلم بول میں میرا کردار بےحد مقبول ہوگا، میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ بیرون ملک فلم بول کے لئے میں نے دوسرا ایوارڈ حاصل کیا، انہوں نے مزید کہا کہ میں فلم کے ہدایتکار شعیب منصور، بول کی ٹیم اور اپنے خاندان کی بے حد شکر گزار ہوں۔

ساؤتھ ایشیا رائزنگ اسٹار ایوارڈ کی نویں سالانہ تقریب میں 9 گیٹیگریز کا اعلان کیا گیا تھا، بھارتی اداکارہ سنی لیون اور یو ایس فلم میکر چندراشیکھر نے تقریب کی میزبانی کی۔

حمیمہ فلم بول میں پہلے ہی لکس اسٹال ایوارڈ اور لندن ایشیا فلم فیسٹول ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں اور وہ ایشیا پیسیفک ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کی گیٹیگری میں بھارتی اداکارہ ودیا بالن کے مقابل بھی نامزد ہوئیں ہیں.
Load Next Story