پانی کا بھرپور استعمال جلد اور بالوں کی صحت کا ضامن قرار

پانی کی مکمل مقدار سے جلد جھریوں اور جھائیوں سے محفوظ رہتی ہے


ثمینہ فیاض November 16, 2015
پانی کی مکمل مقدار سے جلد جھریوں اور جھائیوں سے محفوظ رہتی ہے۔ فوٹو: فائل

پانی پر ہمارے جسم کا 70 فی صد حصہ محیط ہے، پانی کی مکمل مقدار سے جلد جھریوں اور جھائیوں سے محفوظ رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے 'بیو ٹی ڈرنک' بھی کہا جاتا ہے۔

مو سم کوئی بھی ہو، پانی جسمانی درجہ حرارت کو اعتدال میں رکھتا ہے۔ جدید دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہماری جلد متاثر ہوتی ہے، جسم اور چہرے کی جلد کو ترو تازہ رکھنے کے لیے زیادہ پانی پینے کی ضرورت پڑتی ہے۔ پا نی پینے سے چہرے پر خاص قسم کی چمک آجاتی ہے، جس سے آپ کی جلد تازہ اور خوب صورت نظر آتی ہے، بلکہ چہرے کے کیل مہاسوں کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے اور چہرہ نکھرا نکھرا نظر آتا ہے، چہرے اور بالوں میں پانی پینے سے نمی بر قرار رہنے میں مدد ملتی ہے، جس کے لیے اکثر لوگ مواسچرائزنگ لوشن، کریم اور شیمپو استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین روزانہ 10 سے 12 گلاس پینا لازمی قرار دیتے ہیں، لیکن پانی کا صاف ہونا بھی ایک مسئلہ ہے۔ اگر پانی ہی مضر صحت ہوا تو الٹا مسائل کا باعث بن جائے گا۔ اس لیے صاف پانی استعمال کریں۔ گردے کی بیماریوں میں پانی کا استعمال بہت ضروری ہے، پانی کا زیادہ استعمال جسم کی چربی گھٹانے میں بھی معاون ہے۔ جب ہم ورزش یا جسمانی مشقت کر تے ہیں، تو پسینے کی صورت میں ہمارے جسم سے خارج ہونے کے ساتھ ساتھ فاضل چربی بھی کم کر رہا ہوتا ہے۔ پانی ہمارے جسم میں موجود فاضل مادوں کو نکال کر صحت بخش زندگی فراہم کرتا ہے۔ جسم میں بیماری کا باعث بننے والے مادوں کو خارج کرنے میں بھی پانی کا کردار اہم ہے۔

پانی کی ا ساسی خاصیت اس تیزآبی ما دے کو زائل کر نے میں اہم کردار ادا کر تی ہے، جب آپ تھکے ہوئے ہوں، تو پانی کے استعمال سے اپنے اندر ایک تقویت محسوس کرتے ہیں، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ یہ تھکاوٹ کو کم کرتا ہے۔ جسم میں مو جود خلیے پانی کے استعمال سے تروتازہ رہتے ہیں، کیوں کہ پا نی میں موجود آکسیجن خلیوں تک پہنچتی ہے۔ پانی ہی ہمارے جسم سے ایسے فاسد مادوں کو نکالتا ہے، جو اگر ہمارے جسم میں رہ جائیں، تو زہر بھی بن سکتے ہیں۔ بھوک کو کنٹرول کرنے اور کیلوریز کو اعتدال میں رکھنے میں معاون ہوتا ہے، جس کے باعث آپ اپنے وزن کو کم بھی کر سکتی ہیں، جو کہ آج کل کے دور میں خواتین کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، پانی قدرت کی بیش بہا نعمتوں میں سے ایک ہے۔ یہ تحفہ خداوندی اور زندگی ہے۔

اگر آپ غور کریں، تو اس پا نی سے آپ اپنے جلد اور بالوں کی خوب صورتی کہ علاوہ مُٹاپے کو ختم کر کے اسمارٹ بن سکتی ہیں۔ اندرونی بیماریوں سے بچ کر متاثر اور جوان نظر آسکتی ہیں۔ اس لیے موسم چاہے بدلے، لیکن بالوں اور جلد سے لے کر مکمل جسمانی صحت کے لیے پانی کی مقدار کو متوازن رکھیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں