اسمارٹ میٹرسے بجلی چوری کی روک تھام ممکن ہوگی

چھیڑ چھاڑ کرنے کی صورت میں میٹرز بلاسٹ ہو جائیں گے جس کی ذمے داری صارف پرعائد ہوگی۔


Online November 16, 2015
چھیڑ چھاڑ کرنے کی صورت میں میٹرز بلاسٹ ہو جائیں گے جس کی ذمے داری صارف پرعائد ہوگی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (آئیسکو) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بجلی چوری کی روک تھام سمیت غلط میٹر ریڈنگ اور بل کی بروقت وصولی سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق 49 ارب روپے سے زائد کے اسمارٹ میٹر منصوبے کے ذریعے سے بجلی چوری اور میٹر ریڈنگ کے غلط اندراج کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ بجلی چوری روکنے میں بھی معاون ثابت ہو گا اور چھیڑ چھاڑ کرنے کی صورت میں میٹرز بلاسٹ ہو جائیں گے جس کی ذمے داری صارف پرعائد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں