پشاور ہائی کورٹ نےڈرون حملوں کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کو نوٹس جاری کردیا

سابق صدر مشرف کے دور میں ڈرون حملے شروع ہوئے لہذا ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا جائے

سابق صدر مشرف کے دور میں ڈرون حملے شروع ہوئے لہذا ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا جائے ۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔


چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد نے ڈرون حملوں کے خلاف کیس کی سماعت کی، 2011 میں ایس ایم صابر ایڈووکیٹ نے ڈرون حملوں کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ سابق صدر مشرف کے دور میں ڈرون حملے شروع ہوئے لہذا ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا جائے ،ایس ایم صابر ایڈووکیٹ کی جانب سے پرویزمشرف کی موجودہ رہائش بتانے پر عدالت کی جانب سے انہیں اس پتہ پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔
Load Next Story