پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پیرامیڈیکس اورینگ ڈاکٹرز کا جھگڑا کئی ڈاکٹرز زخمی
جھگڑا ہاسٹل خالی کرانے پر ہوا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
ENGLAND, UK:
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہاسٹل کی الاٹمنٹ پر ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف آمنے سامنے آگیا جب کہ جھڑپوں میں کئی ڈاکٹرز زخمی بھی ہوئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے پیرامیڈیکس کے لئے تعمیر کئے گئے ہاسٹل پر ینگ ڈاکٹرز نے قبضہ کرلیا جنہیں ہاسٹل خالی کرانے کے لئے آج کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم ہاسٹل خالی نہ کرنے پر پیرا میڈیکس اور ینگ ڈاکٹرز آمنے سامنے آگئے اور جھڑپوں میں کئی ڈاکٹرز زخمی بھی ہوئے۔ صورتحال کشیدہ ہوئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کرمعاملے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تاہم بات نہ بننے پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ڈنڈے لگنے سے 3 ڈاکٹروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3e34mn_lady-reading-hospital-peshawar_news