سعودی عرب لاکھوں مسلمانوں نے مناسک حج کی ادائیگی شروع کردی

اس سال ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کر نے کی سعادت حاصل کریں گے۔


AFP/ October 24, 2012
منی ٰ میں رات بھر قیام کے بعد نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ حج کے سب سے بڑے رکن وقوف عرفہ کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر سے آئے 30 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھرسے آئے 30لاکھ سے زائدمسلمان ''لبیک اللھم لبیک''کی صدائیں بلندکرتے ہوئےوادی منٰی میں قائم خیموں میں گزشتہ رات سےہی پہنچنا شروع ہوگئےتھے۔ حاجی آج ظہر،عصر، مغرب اورعشاکی نمازیں منی ٰ میں اداکریں گے اور وہاں رات بھر قیام کے بعد نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ حج کے سب سے بڑے رکن وقوف عرفہ کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

اس سال ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کر نے کی سعادت حاصل کریں گے۔ سعودی حکومت نے حاجیوں کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، مکہ میں 25700 سیکیورٹی فورسز تعینات کی گئی ہیں، منیٰ میں 100 سول ڈیفینس ٹیمز کسی بھی ایمرجینسی سے نمٹنے کے لئے تیارکھڑی ہیں۔ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ حج انتظامات کی نگرانی کے لئے بھی جدہ پہنچ گئے ہیں۔سعودی وزیر داخلہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز نے حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حجاج کا تحفظ ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جائےگا۔ حج انتظامیہ نے منیٰ میں 3 ہزار کیمرے نصب کئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں