پیرس حملوں میں ملوث 9 مشکوک افراد گرفتار

فرانس اوربیلجیئم کی سرحد کے قریب واقع ایک گھرمیں کارروائی کےدوران بھاری مقدارمیں دھماکا خیزمواد اوررقم بھی برآمد کرلی


ویب ڈیسک November 16, 2015
فرانس اوربیلجیئم کی سرحد کے قریب واقع ایک گھرمیں کارروائی کےدوران بھاری مقدارمیں دھماکا خیزمواد اوررقم بھی برآمد کرلی. فوٹو:فائل

فرانس کے اسپیشل انسداد دہشتگردی یونٹ نے ملک بھر میں کارروائی کرتے ہوئے پیرس حملوں میں ملوث 9 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپیشل انسداد دہشت گردی یونٹ نے پیرس سمیت مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پیرس حملوں میں ملوث 9 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق فورسز نے فرانس اور بیلجیئم سرحد کے قریب واقع ایک گھرمیں کارروائی کےدوران بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور رقم برآمد کرلی تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جب کہ فورسز کی جانب سے ٹولوس، کیلیز، پیرس، جومونٹ اور گرینوبل میں کارروائی کی گئی جہاں پولیس نے سڑکیں بند کر کے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران 9 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے پیرس حملوں میں مبینہ ملوث 26 سالہ ملزم صلاح عبدالسلام کی تصویر جاری کردی جس پر الزام ہے کہ اس نے حملہ آوروں کو کرائے پر گاڑی لے کر دی جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ صلاح عبدالسلام پیرس حملوں میں براہ راست ملوث ہے جب کہ اس کے دیگر دو بھائیوں میں ایک کو بیلجئیم میں حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ دوسرا حملے کے دوران مارا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 13 نومبر کو پیرس کے 6 مختلف مقامات پر حملوں کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں