اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

صیہونی افواج نے ایک اسرائیلی شہری کی ہلاکت کا الزام لگا کر قلندیہ کے علاقے میں آپریشن کیا۔


ویب ڈیسک November 16, 2015
صیہونی افواج نے ایک اسرائیلی شہری کی ہلاکت کا الزام لگا کر قلندیہ کے علاقے میں آپریشن کیا۔ فوٹو:فائل

صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں آپریشن کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک یہودی مہم جو کو ہلاک کرنے کا الزام لگا کر مغربی کنارے کے علاقے قلندریہ میں آپریشن کر کے ایک مکان کو گرانے کی کوشش کی تو فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر صیہونی افواج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں مغربی کنارے میں دیلوو کے قریب غیر قانونی تعمیرات کے پاس ایک اسرائیلی مہم جو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا جس کا الزام اسرائیل نے قلندریہ کے ایک فلسطینی شہری پر عائد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں