بھارت میں سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا شہریارخان
جب متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل ہوسکتی ہے تو وہاں پاک بھارت سیریز کیوں نہیں ہوسکتی، چیئرمین پی سی بی
WASHINGTON:
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاہدے کے تحت پاک بھارت سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنا چاہتا ہے اس لئے بھارت میں سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران شہریارخان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں 2 سیریز کھیل چکا ہے اورمعاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنی ہے اس لئے پاکستان سیریز کھیلنے کے لئے بھارت نہیں جائے گا اور وہاں سیریز کھیلنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور سیریز اسی صورت میں ممکن ہے کہ بھارت یو اے ای میں آکر کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یو اے ای میں آئی پی ایل کرا سکتا ہے تو پاک بھارت سیریز متحدہ عرب امارات میں کیوں نہیں ہوسکتی اور اس سیریز کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے اس لئے وہ ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے سیریز وہیں ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے بیان کہ حکومت متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگربھارتی حکومت کو بھارت میں سیریز کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں تو متحدہ عرب امارات میں سیریز نہ کھیلنے کی کیا وجہ ہے اور ہمیں یو اے ای میں سیریز نہ کھیلنے کی وجہ کا انتظارہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہار نے پاک بھارت سیریز بھارت میں کرائے جانے کی پیشکش کی تھی۔
https://www.dailymotion.com/video/x3e34n6_sheryar-khan-wants-to-play-cricket-with-india_news