نشے میں دھت بھارتی شہری نے جیپ واہگہ بارڈر سے ٹکرا دی بی ایس ایف اہلکار سوتے رہے

حادثے میں گاڑی کا اگلہ حصہ مکمل طور پر تباہ جب کہ پاکستانی گیٹ کو بھی نقصان پہنچا۔

پنجاب رینجرز کے جوانوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے جیپ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ فوٹو: ایکسپریس

SAN FRANCISCO:
بھارتی سیکیورٹی فورس کی مجرمانہ غفلت کے باعث نشے میں دھت ایک بھارتی شہری نے واہگہ بارڈر پر اپنی گاڑی پاکستانی دروازے سے ٹکرا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے ایک شہری نے نشے کی حالت میں تیز رفتار جیپ واہگہ بارڈر پر پاکستانی دروازے سے ٹکرا دی جس سے گاڑی کا اگلہ حصہ مکمل طور پر تباہ جب کہ پاکستانی گیٹ کو بھی نقصان پہنچا۔ بھارتی شہری کی گاڑی ٹکرانے کے بعد زیرو لائن کراس کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئی جس پر پنجاب رینجرز کے جوانوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے جیپ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔


پنجاب رینجرز کی جانب سے مجرمانہ غلفت برتنے پر بھارت سے سخت احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا تاہم مذاکرات کے بعد گاڑی بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے لکھے گئے احتجاجی خط میں بھارت سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ذرا سی غفلت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی تھی، بتایا جائے کہ ایسا کیوں اور کیسے ہوا۔

https://www.dailymotion.com/video/x3e0bzj_indian-man-crashes-car-into-wagah_news
Load Next Story