بھولا گجر قتل کیس میں رانا ثناء اللہ تحریری بیان جمع کرا دیا

نوید کمانڈو سے آج تک کوئی ملاقات نہیں کی اور یہ سب کہانی سب انسپکٹر فرخ وحید کی گھڑی ہوئی ہے، رانا ثناء اللہ


ویب ڈیسک November 16, 2015
فرخ وحید ملک سے فرار ہے، اس کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے، رانا ثناءاللہ۔ فوٹو: فائل

BRUSSELS: وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے مقامی تاجر اور لیگی رہنما بھولا گجر کے قتل کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھولا گجر قتل کیس میں رانا ثناء اللہ نے اپنا تحریری بیان تحقیقاتی ٹیم کو جمع کرا دیا ہے جب کہ وہ آج بھولا گجر کی فیملی کے ہمراہ ایس ایس پی آفس میں پیش ہوئے اور ان سے 2 گھنٹے سے زائد تفتیش جاری رہی۔ رانا ثناء اللہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انھوں نے نوید کمانڈو سے آج تک کوئی ملاقات نہیں کی اور یہ سب کہانی سب انسپکٹر فرخ وحید کی گھڑی ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فرخ وحید ملک سے فرار ہے، اس کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے، اسے جلد وطن واپس لائیں گے۔ اس کے علاوہ بھولا گجر قتل کیس کے ایک اور ملزم ایاز ببلی کو بھی ایس ایس پی آپریشنز کے رو برو پیش کیا گیا اور اس موقع پر رانا ثناء اللہ اور ایاز ببلی نے ایک دوسرے سے بھی سوال جواب کئے۔

واضح رہے کہ بھولا گجر قتل کیس میں گرفتار ملزم نوید کمانڈو اپنے بیان میں اعتراف کر چکا ہے کہ اس نے رانا ثناء اللہ کے کہنے پر بھولا گجر کو قتل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں