کراچی میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی

18سالہ عروج مقصود 2 روز قبل کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں لائی گئی تھی

رواں برسکراچی میں اب تک 3 ہزار115 سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

شہر میں ڈینگی وائرس نے ایک اور جان لے لی جس کے بعد رواں برس اس بیماری کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق 18 برس کی عروج مقصود 2 روز قبل کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں لائی گئی تھی۔ ڈینگی کی تشخیص کے بعد عروج کا علاج جاری تھا تاہم وہ دوران علاج دم توڑگئی۔

واضح رہے کہ رواں برس صوبے بھر میں اب تک 3 ہزار180 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہےجن میں سے 3 ہزار115 کیسز کراچی میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
Load Next Story