عیدالاضحیٰ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کئے جانے کا امکان

عید الفطراور یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر بھی دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی.

عید الفطراور یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر بھی دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

عیدالاضحیٰ کےموقع پرملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کئے جانے کا امکان ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پرسیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعہ کی رات سے ہفتہ کی شام تک موبائل فون سروس معطل کئے جانے کا امکان ہے۔


دوسری جانب وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کا جائزہ لے رہی ہے اور اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ عید الفطراور یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر بھی دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی جس پروزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایسے مواقعوں پر اپنی کارروائیوں کے لئے موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اس طرح کے اقدامات اٹھائےجاتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story