پیرس حملے کے مشتبہ ماسٹرمائنڈ کی شناخت ہوگئی

حملوں کا ماسٹرمائنڈ بیلجیئم شہری ہے اور خدشہ ہے کہ وہ اس وقت شام میں موجود ہے، حکام


ویب ڈیسک November 16, 2015
حملوں کا ماسٹرمائنڈ بیلجیئم شہری ہے اور خدشہ ہے کہ وہ اس وقت شام میں موجود ہے، حکام۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت عبدالحامد ابود کے نام سے ہوئی ہے جوبیلجیم کا رہنے والا ہے جب کہ فرانسیسی صدر فرانسوا الاوند نے پیرس حملوں کے بعد ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی میں3 ماہ کی توسیع کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور کوئی دہشت گرد اگر فرانس میں بھی پیدا ہوا ہو تو اس کی شہریت ختم کر دیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q412/q412.webp

https://img.express.pk/media/images/hollande/hollande.webp

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بی بی سی کے مطابق پارلیمنٹ سے خطاب میں انہوں نے کہا ہم دولت اسلامیہ کو تباہ کر دیں گے جبکہ ایمرجنسی کو3 ماہ بڑھانے کیلیے بل پیش کریں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت عبدالحامد ابود کے نام سے ہوئی ہے جوبیلجیم کا رہنے والا ہے جب کہ خدشہ ہے کہ وہ اس وقت شام میں موجود ہے۔ مراکشی نژاد بیلجیم کا شہری چرچ حملوں سمیت کئی وارداتوں میں بھی مطلوب اور ابوعمر البکجیکی کے نام سے بھی مشہور ہے۔ حملوں میں ملوث چارخود کش حملہ آوروں میں سے دو کی شناخت صالح عبد السلام اورعمر اسماعیل مصطفائی کے نام سے پہلے ہی کی جا چکی ہے جبکہ فرانسیسی پولیس نے باقی دو حملہ آوروں کے نام ظاہر نہیں کئے۔

https://img.express.pk/media/images/q510/q510.webp

فرانسیسی وزیرداخلہ برنارڈ کازینیو نے بعض مساجد کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا نفرت پھیلانے والے علما کو ملک بدر کرکے ان کی مساجد کو بند کردینا چاہیے۔ حملوں میں مارے جانیوالوں کی یاد میں پیرکو یورپ بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

https://img.express.pk/media/images/q610/q610.webp

فرانس میں صدر فرانسوا اولاند کی قیادت میں صبح 11 بجے ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی۔ فرانسیسی وزیراعظم مینوئل والز نے کہا پیرس حملوں کی منصوبہ بندی شام میں کی گئی تھی۔ فرانس بھر میں168 مقامات پر کارروائی کے دوران 104 مشکوک افراد کو گرفتار جبکہ 102افراد کو گھروں میںنظربند کردیاگیا ہے۔ فورسز نے فرانس اور بیلجیم سرحد کے قریب ایک گھر سے دھماکا خیز مواد اور رقم برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق پیرس میں اسکول اور دیگر ثقافتی و تفریحی مراکز پیرکوکھول دیے گئے۔ فرانسیسی حکومت نے دو فرانسیسی خواتین کی جان بچانے پر الجیریا کے مسلمان شہری سفیر کوشہریت دینے کا اعلان کر دیا۔

https://img.express.pk/media/images/q76/q76.webp

بیلجیئم کی پولیس کا کہنا ہے حملوں کے الزام میں گرفتار کیے جانیوالے سات میں سے دو افراد پرفردِ جرم عائد کر دی جبکہ باقی پانچ کورہاکردیا گیا۔ امریکی صدر بارک اوباما نے امریکا اور بیرون ملک امریکی سفارتخانوں میں جمعرات کے روزجب کہ امریکی کانگرس کے اسپیکر پال ریان نے کانگرس کی عمارت پر قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا۔ امریکا نے ایف بی آئی کی ٹیم پیرس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ گورنرمشی گن رک سنائیڈر نے مزید شامی مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا۔ یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کا ہنگامی اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا۔ برطانیہ نے سیکیورٹی اداروں کے فنڈز میں اضافہ کر دیا جس سے اہم سیکیورٹی ایجنسیاں مزید1900افسران کی تقرریاں کرسکیں گی۔ چین نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔

https://img.express.pk/media/images/q83/q83.webp

https://img.express.pk/media/images/daesh/daesh.webp

داعش نے وڈیو پیغام میں یورپ میں مزید حملوں کی دھمکی دیدی جبکہ واشنگٹن کو اپنا اہم ہدف قرار دیدیا۔ آئی این پی کے مطابق پیرس حملوں اور داعش کی دھمکیوں کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔

https://img.express.pk/media/images/q92/q92.webp

امریکی سی آئی اے کے چیف جان برینن نے کہا کہ داعش نے امریکا اور دیگر اتحادی ممالک میں پیرس طرز کے مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔روسی صدر ولادی میر پوتن کا کہنا ہے عراق اور شام میں سرگرم تنظیم دولت اسلامیہ کو40 ممالک سے مالی امداد مل رہی ہے جن میں کچھ جی20 گروپ کے رکن ممالک بھی شامل ہیں۔ جی20سربراہ کانفرنس سے خطاب میں روسی انٹیلی جنس اداروںکی رپورٹس پیش کی ہیں۔ مختلف ممالک میں مسلمان باشندوں کی نگرانی سخت کردی گئی۔ کینیڈا کے صوبے اونٹاریوکے شہرپیٹربرو میں نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگا دی جس سے اس کا80 فیصد حصہ شہید ہوگیا۔

واضح رہے کہ 13 نومبر کو پیرس کے 6 مختلف مقامات پر حملوں کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں