معروف بھارتی اداکارسعید جعفری انتقال کرگئے

سعید جعفری کی عمر 86 برس کی تھی اور وہ کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے

سعید جعفری کی عمر 86 برس کی تھی اور وہ کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، فوٹو: فائل

معروف بھارتی اداکارسعید جعفری گزشتہ روز لندن میں انتقال کرگئے ان کی عمر 86 برس تھی۔

سعید جعفری گزشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور وہ لندن میں زیر علاج تھے تاہم گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ سعید جعفری کے انتقال کی خبر ان کی بھتیجی شاہین اگروال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پردی۔


سعید جعفری 1929 میں بھارتی پنجاب کے علاقے میلرکوٹلہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1950 میں آل انڈیا ریڈیو سے کیا پھر بھارت میں اپنا انگریزی تھیٹر شروع کیا اور شیکسپئیر کمپنی کے ساتھ امریکہ جانے والے پہلے ایشیائی فنکار بن گئے۔ انہوں نے بھارتی فلموں کے علاوہ برطانوی فلموں میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، انہیں 1978 میں بننے والی فلم شطرنج میں بہترین اداکاری پرپہلی بار فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جس کے بعد سعید جعفری نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور یہ ایوارڈ انہوں نے متعدد بار حاصل کیا، معروف اداکار پر ایک ٹی وی شو تندوری نائٹس بھی بنایا گیا جو 1985 سے 1987 تک جاری رہا۔

سعید جعفری نے بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں باپ کا بہترین کردار ادا کیا جب کہ ان کی مشہور فلموں میں 1977 میں بننے والی فلم شطرنج 1981 میں چشم بددور 1982 میں گاندھی اور83 میں بننے والی فلم معصوم شامل ہیں۔ ۔سعید جعفری پہلے بھارتی اداکار تھے جنہیں ایک برطانوی ڈرامے میں حصہ لینے پر برطانیہ کی جانب سے آرڈر آف دی برٹش ایمپائرکے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

 
Load Next Story