داعش نے پیرس حملوں کے بعد واشنگٹن کو اپنا اہم ہدف قرار دیدیا

جو ممالک شام پر حملوں میں ملوث ہیں ان پر پیرس جیسے حملے کیے جائیں گے، داعش

جو ممالک شام پر حملوں میں ملوث ہیں ان پر پیرس جیسے حملے کیے جائیں گے، داعش ، فوٹو: فائل

پیرس میں دہشت گردی کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے داعش نے خبردار کیا ہے جوممالک شام پر حملوں میں حصہ لے رہے ہیں وہ پیرس جیسے حملوں کے لیے تیار رہیں جب کہ داعش نے واشنگٹن کو اپنا اہم ہدف قرار دیا ہے۔


داعش کی جانب سے جاری نئی ویڈیو میں خبردار کیا گیا ہے کہ جو ممالک شام پر حملوں میں ملوث ہیں ان پر پیرس جیسے حملے کیے جائیں گے اور واشنگٹن پر بھی اس طرح کے حملے کریں گے۔ ویڈیو میں ایک شخص یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ممالک ان صلیبی حملوں میں ملوث ہیں ان کو سبق سکھانے کے لیے فرانس کے مرکز پریس پر حملہ کیا اور اس بات کی قسم اٹھاتے ہیں کہ امریکا کے مرکز واشنگٹن کو بھی اسی طرح نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی سی آئی اے نے بھی خبردار کردیا ہے کہ داعش کے لوگ امریکا سمیت دیگر یورپی ممالک کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سی آئی اے کے چیف جان برینن نے کہا کہ داعش نے امریکا اور دیگر اتحادی ممالک میں پیرس طرز کے مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ ان کا کہنکا تھا کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس ادارے داعش کے اس منصوبے کو بے نقاب کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔
Load Next Story