پی سی بی دورہ بھارت سے متعلق کوئی کام حکومت کی اجازت کے بغیر نہ کرے وزیراعظم

اس حوالے سے کوئی بھی معاملات حکومت کی اجازت کے بغیر طے نہ کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت


ویب ڈیسک November 16, 2015
اس حوالے سے کوئی بھی معاملات حکومت کی اجازت کے بغیر طے نہ کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت، فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ بھارت سے متعلق کوئی بھی معاملات بغیر اجازت طے نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

https://img.express.pk/media/images/q69/q69.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ دورہ بھارت کے حوالے سے بغیر اجازت کوئی بھی حتمی فیصلہ نہ کیا جائے جب کہ اس حوالے سے کوئی بھی معاملات حکومت کی اجازت کے بغیر طے نہ کیے جائیں۔

https://img.express.pk/media/images/q121/q121.webp

https://img.express.pk/media/images/nisar-4/nisar-4.webp

اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کا فیصلہ وزیر اعظم نے کرنا ہے لیکن میں قومی ٹیم کے دورے سمیت بھارت کے ہر قسم کے دورے کی بھرپور مخالفت کروں گا کیونکہ بھارت سے سیریز میں بات پیسوں کی نہیں عزت کی ہے، بھارت میں غلام علی، خورشید قصوری اور نجم سیٹھی سمیت پاکستانیوں کی تضحیک کی گئی اور اب کتنے لوگوں کے منہ کالے کرائیں گے جب کہ جو لوگ منہ کالے کرتے ہیں ان کے اپنے دل کالے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q216/q216.webp

چوہدری نثار نے کہا کہ بھارت سے سیریز میں بات پیسوں کی نہیں عزت کی ہے، بھارت میں غلام علی، خورشید قصوری اور نجم سیٹھی سمیت پاکستانیوں کی تضحیک کی گئی اور اب کتنے لوگوں کے منہ کالے کرائیں گے جب کہ جو لوگ منہ کالے کرتے ہیں ان کے اپنے دل کالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوسینا کو فائن آرٹس اور کھیلوں کی سطح پر بھی دورہ گوارا نہیں، شیوسینا کی جانب سے دورے روکنا سب سے بڑی دہشت گردی ہے جب کہ بھارتی حکومت بھی شیوسینا کے ساتھ کھڑی ہے لہٰذا شیوسینا کے خلاف معاملہ ہر سطح پر اٹھانا چاہئے۔



https://img.express.pk/media/images/q313/q313.webp

https://img.express.pk/media/images/sheheryar/sheheryar.webp

دوسری جانب چیرمین پی سی بی شہریار خان نے چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے جو بات کی اسے نا مناسب سمجھتا ہوں۔

واضح رہے پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے دوران دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں سیریز کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا تاہم بھارت میں شیوسینا کی غنڈہ گردی اور دونوں حکومتوں کے کشیدہ تعلقات کے باعث سیریز کا کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں