آئندہ عام انتخابات میں چترال سے حصہ لوں گا پرویز مشرف
آئندہ انتخابات میں چترال سے حصہ لوں گا، پرویز مشرف
سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں چترال سے حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ 18اگست 2008کو صدارت سے استعفیٰ دینے کے بعد پرویز مشرف بیرون ملک مقیم ہوگئے تھے جس کے دوران انہوں نے لندن میں اپنی سیاسی جماعت ''آل پاکستان مسلم لیگ'' بنائی تھی جس کے وہ صدر بھی ہیں۔
دبئی سے چترال میں جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے سابق صدرپرویزمشرف کا کہنا تھا کہ قوم کو مشکلات سے نکالنے کے لئے ضرور وطن واپس آؤں گا، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگینڈا کرنے والے مجھ سے خوفزدہ ہیں۔
واضح رہے کہ 18اگست 2008کو صدارت سے استعفیٰ دینے کے بعد پرویز مشرف بیرون ملک مقیم ہوگئے تھے جس کے دوران انہوں نے لندن میں اپنی سیاسی جماعت ''آل پاکستان مسلم لیگ'' بنائی تھی جس کے وہ صدر بھی ہیں۔