جی 20 کانفرنس کے اسٹیج پر بلیوں کی کیٹ واک

3 بلیاں واک کرتے ہوئی اسٹیج کے دائیں جانب سے نمودار ہوکر سکون سے چلتے ہوئے دوسری جانب چلی گئیں

3 بلیاں واک کرتے ہوئی اسٹیج کے دائیں جانب سے نمودار ہوکر سکون سے چلتے ہوئے دوسری جانب چلی گئیں۔

LONDON:
کبھی کبھی اچانک کوئی ایسا منظر سامنے آجاتا ہے جو دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیتا ہے ایسا ہی کچھ ہوا ترکی میں ہونے والی جی 20 کانفرنس کے دوران جب اچانک اسٹیج پر تین بلیاں کیٹ واک کرتی ہوئی نمودار ہوگئیں اور دنیا کی معیشت پر حکمرانی کرنے والے ممالک کے رہنماؤں کو حیرت میں ڈال دیا۔

برطانوی صحافی کی ٹویٹ پر جاری کردہ ویڈیو میں جی 20 ممالک کے لیے تیار کردہ اسٹیج پر 3 بلیاں واک کرتے ہوئی اسٹیج کے دائیں جانب سے نمودار ہوکر سکون سے چلتے ہوئے دوسری جانب جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں جب کہ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تین بلیوں نے امریکی صدر براک اوباما اور روسی صدر ولادیمر پوٹن کی جگہ لے لی۔ ان کا کہنا تھا کہ خالص ترک بلیوں کا اس طرح آجانا انہوں نے کبھی نہیں دیکھا۔


برطانوی صحافی کے ٹویٹ کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے ترک صحافی نے لکھا کہ یہ آوارہ بلیوں کو وہ گروہ ہے جنہوں نے گزشتہ الیکشن کے دوران بجلی کے تار کاٹ دیئے تھے اور ملک کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x3e2233_cat-walk-at-stage-of-g20-summit-antalya_news
Load Next Story